Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا پابندیوں کا خاتمہ، جدہ سیزن 2022 کی تیاری جاری

اس نئے سیزن کے متعلق تفصیلات کا اعلان رمضان میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کیا جائے گا۔
شائع 29 مارچ 2022 10:20am
فوٹو ـــــ اردو نیوز
فوٹو ـــــ اردو نیوز

کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد جدہ سیزن 2022 کے دوسرے ایڈیشن کی تیاریاں جاری ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں نیشنل ایونٹس سینٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ ’جدہ سیزن 2022 کی تیاری اورانتظامات جاری ہیں‘۔

تاہم جدہ سیزن سعودی وژن 2030 کے تحت جدہ کا ترقیاتی کردارظاہر ہوگا جبکہ دوسرے ایڈیشن میں متعدد ایونٹس اورتفریحی سرگرمیاں ہوں گی، جو جدہ کی تاریخی، ثقافتی اور سیاحتی حیثیت کی عکاس ہیں۔

سبق ویب کے مطابق نیشنل ایونٹس سینٹر نے بیان میں کہا کہ ’جدہ سیزن 2022 کی تشہیر نئے لوگوں کے ساتھ عوامی مقامات پر کی جا رہی ہے جبکہ جدہ کے شہری سمیت یہاں آنے والے سیاح اس سیزن کے بارے میں جاننے کے خواہشمند ہیں۔

تاہم اس نئے سیزن کے متعلق تفصیلات کا اعلان رمضان میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ مارچ 2020 میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے باعث جدہ سیزن کی منسوخ کردیا گیا تھے۔

Arab