Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے استعفیٰ دے دیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفی وزیراعظم کو پیش...
اپ ڈیٹ 28 مارچ 2022 06:35pm

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد استعفیٰ دے دیا۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ (ق) کے چوہدری پرویز الٰہی کو اس عہدے کے لیے نامزد کیا ہے۔

مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے تصدیق کی کہ پرویز الٰہی نے عہدہ قبول کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں تمام معاملات طے پاگئے، مسلم لیگ ق کا وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار اور حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

جبکہ دوسری جانب وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا۔

Usman Buzdar

Punjab CM