Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

قومی اسمبلی: شہباز شریف نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر...
اپ ڈیٹ 28 مارچ 2022 06:00pm
Photo: FILE
Photo: FILE

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی۔

اجلاس کے دوران قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے درخواست کی کہ وہ تمام اراکین پارلیمنٹ جنہوں نے تحریک کی حمایت کی تھی، کھڑے ہو جائیں تاکہ ان کے ووٹوں کی گنتی کی جا سکے۔

آئین کے مطابق اس تحریک کی اسمبلی میں موجود 20 فیصد ایم این ایز کی حمایت ضروری ہے۔

ڈپٹی اسپیکر نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت میں کھڑے ہونے والے ارکان کی گنتی کے بعد اس پر بحث کی منظوری دے دی۔

انہوں نے کہا کہ یہ 31 مارچ بروز جمعرات شام 4 بجے ہو گی۔

ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس سے کچھ دیر قبل اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کی اور اسد قیصر نے انہیں یقین دلایا کہ تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا جائے گا۔

PPP

National Assembly

shahbaz sharif

no trust motion

no trust move