Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کو اپنی حکومت جاتی نظر آرہی ہے: سعید غنی

وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس ...
شائع 28 مارچ 2022 05:12pm

وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس کل نہ عوام کیلئے کوئی سرپرائز تھا نہ ٹرمپ کارڈ بلکہ وہ عوام کو بے سروپا باتوں سے دل بہلانے کی کوشش کرتے رہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان نے سب سے بڑا این آرا اپنی بہن علیمہ خان کو دیا، پچاس لاکھ مکان دینے کا ہو یا ایک کروڑ نوکری دینے کا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا ملک کے خلاف سازش ہورہی تھی تو وزیر اعظم کا خاموش رہنا خود اس سازش میں ملوث ہونے کے مترادف ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کو اپنی حکومت جاتی نظر آرہی ہے تو وہ مذہبی باتوں کا سہارا لے رہے ہیں اب عوام ان کی باتوں میں نہیں آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اب تاریخ کا حصہ بننے والا ہے، عمران خان کے ساتھ پی ٹی آئی بھی ختم ہونے والی ہے۔

karachi

PPP

Saeed Ghani

media talk