Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ملاکنڈ : دیر بالا میں بس کھائی میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
اپ ڈیٹ 28 مارچ 2022 06:03pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مالاکنڈ ڈویژن کے ضلع دیر بالا کے قریب ایک مسافر بس کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ریڈیو پاکستان کی خبر کے مطابق پولیس ذرائع نے کہا کہ بس ڈرائیور نے گاڑی کا کنٹرول کھو دیا اور وہ سڑک کے کنارے لگے حفاظتی بیرئیر کو توڑ کر کھائی میں جاگری، تاہم زخمیوں کو قریبی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دریں اثنا ایک بیان میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

اس کے علاوہ پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس ٹریفک حادثات کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ 2020-21 میں 10,429 حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید بتایا کہ 9 ہزار 701 حادثات میں سے تقریباً 4 ہزار 721 خطرناک تھے اور 5 ہزار 708 معمولی نوعیت کے تھے۔

اس کے علاوہ ایسے واقعات میں 5000 سے زائد افراد ہلاک اور 12000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

KPK

Malakand

Accident