Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

رمضان سے قبل کھجوریں کتنی قیمت پر فروخت ہورہی ہیں؟

تاجروں کا کہنا ہے کہ کھجور کی قیمتیوں میں اضافے کی وجہ سے ہول سیل مارکیٹ میں فروخت میں بھی کچھ کمی آئی ہے۔
شائع 28 مارچ 2022 01:48pm
بیوپاری کھجور مارکیٹ میں کھجور فروخت کرتے ہوئےــــــــ فوٹو عرب نیوز
بیوپاری کھجور مارکیٹ میں کھجور فروخت کرتے ہوئےــــــــ فوٹو عرب نیوز

کراچی: رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی کھجور کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق کھجور بازار میں قیمتیں 180 روپے سے 2 ہزار روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہیں۔

کراچی کے کھجور بازار میں سکھر، خیرپور، پنجگور، بلوچستان، ایران، عراق اور سعودی عرب کی کھجور دستیاب ہوتی ہیں۔

تاہم اسی سال بھی قیمتیں گذشتہ سال کی نسبت بڑھ گئی ہیں جبکہ تاجروں کا کہنا ہے کہ کھجور کی قیمتیوں میں اضافے کی وجہ سے ہول سیل مارکیٹ میں فروخت میں بھی کچھ کمی آئی ہے۔

دریں اثنا سکھر کی اسیل کی قیمت 180 روپے، ایران کی مضافاتی 350 روپے جبکہ بصرہ کی کھجوریں 400 سو روپے بازار میں فروخت ہورہی ہیں۔

اس کے علاوہ سعودی عرب کی سکری 15 سو روپے، اجوا کھجور 17 سو اور عنبر کی قیمت 2 ہزار روپے کلو ہے۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کجھور دسترخوان کا لازمی جزو تصور کیا جاتا یے، جس وجہ اس کی مانگ میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔

karachi

ramzan pakage

Ramzan 2022