Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران نیازی کے دور میں مہنگائی اور بدترین کرپشن ایک سچ ہے، شہباز شریف

اٹھو اور مہنگائی مکاؤ مارچ میں جوق در جوق شامل ہوجاؤ، اللّٰہ تعالیٰ آپ کی اس ہمت اور ان کاوشوں کو کامیاب کرے گا، اپوزیشن لیڈر
شائع 27 مارچ 2022 01:16pm

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے دور میں مہنگائی اور بدترین کرپشن ایک سچ ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے ایک ویڈیوپیغام میں کہا ہے کہ عمران نیازی کے 3سالہ دورمیں بلندترین سطح پرمہنگائی،بدترین غربت اور بدترین کرپشن ایک سچ ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اٹھو اور مہنگائی مکاؤ مارچ میں جوق در جوق شامل ہوجاؤ، اللّٰہ تعالیٰ آپ کی اس ہمت اور ان کاوشوں کو کامیاب کرے گا۔

ن لیگی صدر شہباز شریف نے مزید کہا کہ عمران نیازی کے بدترین دور میں عام آدمی کےساتھ ظالمانہ رویہ ایک سچ ہے،آئینی طریقےسےغربت کاخاتمہ کرکے22 کروڑعوام کامستقبل بچائیں۔

شہباز شریف نے اپیل کی کہ اٹھیں اور اس مہنگائی مکاؤ مارچ میں شامل ہوں، اس کرپٹ حکومت کا خاتمہ کر کے اپنا مستقبل بچا لیں۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

imran khan

video message