Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی اداکاروں کا وزیراعظم عمران خان کے بارے میں کیا کہنا ہے؟

وزیراعظم عمران خان سے اظہار یک جہتی کرنے کے لیے تمام شوبز انڈسٹری کے اداکار میدان میں آگئے ہیں۔
شائع 27 مارچ 2022 03:06pm
وزیراعظم عمران خان  ـــ فیس بک فوٹو
وزیراعظم عمران خان ـــ فیس بک فوٹو

پاکستان کی سیاسی ماحول میں گرماگرمی چل رہی ہے، جہاں اپوزیشن اورحکومت کی جانب سے ایک دوسرے پر بیانی وار جاری ہیں، تو وہیں پاکستانی اداکار بھی وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں میدان میں آگئے۔

معروف پاکستانی اسٹار ہمایوں سعید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی ایک مونو کروم فوٹو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ" وہ اس وقت سے عمران خان کے مداح ہیں جب وہ ایک کھلاڑی تھے اور ابھی بھی ان کی لیڈرشپ سے بہت متاثر ہیں"

ہمایوں سعید نے مزید لکھا کہ ان کی نیک خواہش اور دعا ہے کہ عمران خان اپنی مدت پوری کریں تاہم انہوں نے عمران کی سلامتی کی دعا کی۔

فلم انڈسٹری کے اداکار شان شاہد بھی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں سامنے آگئے، انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ"پاکستان نے کہا ہے کہ وہ صرف ایک لیڈر چاہتا ہے جو انہیں پاکستان کے روشن مستقبل کی طرف لے جائے۔

اداکار شان نے عمران خان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ اپوزیشن سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ "آپ پارلیمنٹ تو رکھ سکتے ہیں لیکن ہمارے لیڈر کو کبھی نہیں چھین سکتے"۔

اس کے ساتھ ہی اداکار بلال قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپوزیشن کے خلاف عمران خان کی حمایت کردی۔

بلال قریشی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ "عمران خان، سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے" جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ" وہ 27 مارچ کو اپنے وزیراعظم کا ساتھ دینے کے لیے آرہے ہیں"۔

علاوہ ازیں سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اپنے کپتان کو اللہ کی امان میں دیا، جبکہ مزید لکھا کہ ایک اور پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایک واحد بندے سے تبدیلی کا آغاز ہوتا ہے، آئیے مل کر پاکستان کو یہاں کے رہنے والوں کے لیے محفوظ ملک بناتے ہیں، آئیے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور پاکستان کو صاف کریں۔

واضح رہے کہ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ہونے والے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں، جس میں وزیراعظم عمران خان نے عوام سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

PTI governemt

اسلام آباد

imran khan