Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ (ن ) کے مہنگائی مکاؤ مارچ کا گوجرانوالہ میں پڑاؤ

لاہور سے مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں اسلام آباد جانے والا مسلم لیگ (ن) کا مہنگائی مکاؤ مارچ اعلی الصبح گوجرانوالہ پہنچا۔
شائع 27 مارچ 2022 12:01pm

گوجرانوالہ: مسلم لیگ (ن) کے مہنگائی مکاؤمارچ نے گوجرانوالہ میں پڑاؤ ڈال دیا،کارکنوں کی بڑی تعداد مارچ میں شریک ہے،لانگ مارچ آج دوپہر اپنی اگلی منزل جہلم کی جانب روانہ ہوگا۔

لاہور سے مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں اسلام آباد جانے والا مسلم لیگ (ن) کا مہنگائی مکاؤ مارچ اعلی الصبح گوجرانوالہ پہنچا، جہاں گوجرانوالہ کی قیادت نے اپنے قائدین کا بھرپورطریقے سے استقبال کیا۔

گزشتہ روزلاہورسے شروع ہونے والے مارچ کا شاہدرہ،فیروز والا اور مریدکے میں بھی شاندار استقبال کیا گیا اور مقامی کارکن مارچ میں شریک ہوئے۔

مسلم لیگ (ن)کے کارکنان کے ساتھ لیگی منتخب اراکین صوبائی اور قومی اسمبلی بھی مارچ میں شریک ہیں، مہنگائی مکاؤ مارچ آج دوپہر ایک بجے گوجرانوالہ سے اپنے اگلی منزل جہلم کلئے روانہ ہوگا۔

مارچ گکھڑ، وزیرآباد گجرات ،لالہ موسیٰ،کھاریاں، سرائے عالمگیر سے ہوتا ہوا رات گئے جہلم پہنچے گا ،جہاں کارکن رات کو قیام کریں گے ،مارچ کل دوپہر جہلم سے روانہ ہوکرراولپنڈی پہنچے گا۔

مسلم لیگ (ن)کی رہنما ءمریم نوازاورحمزہ شہبازمختلف مقامات پرکارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔

Maryam Nawaz

Gujranwala

Hamza Shehbaz