Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سُہانا نے شاہ رخ خان کی 8 ایبس کے بارے میں کیا کہا؟

تصویر میں کنگ خان اپنے 8 پیک ایبس، لمبے بالوں اور رعب دار انداز میں نظر آ رہے ہیں۔
شائع 27 مارچ 2022 12:57pm
سُہانا خان ــ فوٹو، انسٹاگرام
سُہانا خان ــ فوٹو، انسٹاگرام

بالی ووڈ کے مقبول اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی سُہانا خان نے والد کی 8 ایبس والی تصویر انسٹاگرام پر دلچسپ کیپشن کے ساتھ شیئر کی۔

سُہانا خان کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر نے شاہ رخ خان کے مداحوں کو حیران کردیا، جس کے ساتھ ہی ان کی بیٹی نے تصویر کے ساتھ تعریفی نوٹ بھی تحریر کیا۔

تاہم تصویر میں کنگ خان اپنے 8 پیک ایبس، لمبے بالوں اور رعب دار انداز میں نظر آ رہے ہیں۔

اس کے اتھ ہی سہانا خان نے لکھا کہ"اوہ! میرے والد 56 سال کے ہیں اور ہمیں بہانے کی اجازت نہیں ہے۔"

تصویر کے پوسٹ ہونے کے بعد شاہ رخ خان کے مداحوں کو یقین نہیں آرہا تھا کہ وہ 56 سال کی عمر میں اتنے فٹ ہیں؟

اس کے علاوہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان اگلے سال جنوری میں ریلیز کی جائے گی، جس کا مداحوں کو بڑی بےصبری سے انتظار ہے۔

Bollywood actor

Shahrukh Khan