Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے امربالمعروف جلسے میں شرکت کیلئے قافلوں کی آمد جاری

پنجاب اور خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کے قافلوں کی اسلام آباد روانگی جاری ہے، وفاقی و صوبائی وزراء ریلیوں کی قیادت کررہے ہیں۔
شائع 27 مارچ 2022 11:54am

پی ٹی آئی کے امربالمعروف جلسے میں شرکت کیلئے قافلے مختلف شہروں سے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، وفاقی و صوبائی وزراء ریلیوں کی قیادت کررہے ہیں۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کے قافلوں کی اسلام آباد روانگی جاری ہے، لاہور میں وفاقی وزیرشفقت محمود کی قیادت میں حقافلہ کینال روڈ سے اسلام آباد روانہ ہوا۔

وزیر تعلیم شفقت محمود نے کارکنوں سےخطاب میں کہا کہ اپوزیشن والے بیرونی طاقتوں کے غلام ہیں، لوگوں کی خریدو فروخت عوام نے مسترد کردی، اپوزیشن کی کوششیں ملک کوپیچھے دھکیلنے کیلئے ہیں۔

حماد اظہربابوصابو انٹرچینج اور ظہیر عباس کھوکھر رائیونڈ سے قافلوں کے ہمراہ روانہ ہوئے۔

خیبرپختونخوا کےمختلف شہروں سے بھی قافلےاسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں۔

وزیراعلی محمود خان اورمراد سعید سوات،وزیردفاع پرویزخٹک صوابی، صوبائی وزرا تیمورجھگرا اور کامران بنگش پشاور میں ریلی کی قیادت کررہے ہیں۔

صوبائی وزیرعاطف خان مردان اور وفاقی وزیر نور الحق قادری خیبر سے ریلی لےکر اسلام آباد کی جانب روانہ ہورہے ہیں۔

اسلام آباد