Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی سیاست گندی زبان و جادو پر مبنی ہے: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم...
اپ ڈیٹ 26 مارچ 2022 07:28pm
Photo: PPP Twitter
Photo: PPP Twitter

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کریں۔

پاراچنار میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کی سیاست گندی زبان اور جادو پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی عہدیدار یہ جانتے ہوئے بھی گندی زبان کا سہارا لے رہے ہیں کہ وہ ہار رہے ہیں۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ جب سے اپوزیشن نے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی ہے عمران خان بزدلوں کی طرح بھاگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان انہیں تحریک عدم اعتماد لانے کا چیلنج دیتے تھے،اب کوئی سپورٹس مین اسپرٹ دکھائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب حکومت گرانے کا وقت آگیا ہے اور دعویٰ کیا کہ عمران خان پہلے ہی ہار چکے ہیں، اپوزیشن نے پارلیمنٹ میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔

بلاول نے وزیراعظم کو قومی اسمبلی میں 172 ارکان بنانے کا چیلنج بھی دیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے (سیاسی صورتحال میں) غیر جانبداری پر تنقید کی اور اب وہ اس پر معافی مانگ رہے ہیں۔

بلاول نے مزید کہا کہ 'وہ (عمران خان) اب 27 مارچ کو اپنے عوامی اجتماع تک توسیع مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب کوئی ’سہولت کار‘ نہیں ہے اور عمران کو یاد ہوگا کہ لوگ ان کے ساتھ کیا کریں گے،اب آپ کو پتہ چل جائے گا کہ اپوزیشن اور نیب کیا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے تمام ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مسترد کیا جب کہ سینیٹ الیکشن میں بھی حکومت کو شکست ہوئی۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ ایک 'شیطان' بجٹ پیش کیا ہے جس میں بچوں کے دودھ پر بھی ٹیکس لگایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے گزشتہ تین سال سے حکومت کے خلاف مزاحمت کی ہے، عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں۔

انہوں نے حکومت سے پوچھا کہ ایک کروڑ نوکریاں کہاں ہیں، جس کا اس نے وعدہ کیا تھا۔

انہوں نے حکومت پر ایک ایسی اقتصادی پالیسی پر عمل درآمد کرنے کا الزام لگایا جو ایمنسٹی اسکیموں کے ذریعے امیروں کو فائدہ پہنچاتی ہے۔

بلاول نے عوام پر زور دیا کہ وہ خیبرپختونخوا (کے پی) میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں ۔

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

no trust move