Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'دی کپل شرما شو' جلد ہی آف ایئر ہونے والا ہے؟

سب سے بڑی وجہ کپل شرما کے آئندہ امریکا دورے کی وجہ سے میزبان کی عدم دستیابی بتائی جاتی ہے۔
شائع 26 مارچ 2022 04:04pm
شو کی پہلی قسط  23 اپریل 2016 کو نشر کی گئی تھی ـــ فائل فوٹو
شو کی پہلی قسط 23 اپریل 2016 کو نشر کی گئی تھی ـــ فائل فوٹو

بھارتی معروف کامیڈی ٹاک شو 'دی کپل شرما شو' کی انتظامیہ نے نئی اقساط کی نشریات کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی ذرائع نے تصدیق کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق 'دی کپل شرما شو' کے میزبان اور میکرز نے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے، اس لیے شو کو عارضی طور پر آف ایئر کردیا جائے گا۔

تاہم اس وقفے کی سب سے بڑی وجہ کپل شرما کے آئندہ امریکا دورے کی وجہ سے میزبان کی عدم دستیابی بتائی جاتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق کپل شرما نے چند ہفتوں کے لیے امریکا دورے کا منصوبہ بنایا ہے، لیکن پروڈیوسر نے فیصلہ کیا ہے کہ جاری تیسرے سیزن کی کافی اقساط کو ہفتوں تک نشر کرنے کے لیے ریکارڈ نہیں کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے ہندوستانی میڈیا نے اطلاع دی ہے "کپل کا ایک ماہ طویل امریکا کا دورہ جون کے وسط میں طے ہے اور وہ شوٹنگ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔"

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ “اس طرح ٹیم نے اسی وقت کے دوران وقفہ لینے کا فیصلہ کیا"۔

واضح رہے کہ کامیڈین کپل شرما مشہور شخصیات کے ساتھ ان کی تازہ ترین فلموں کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے سامعین کو اپنی ذہانت، مزاح سے ہنساتے ہیں۔