Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جام عبدالکریم ضمانت پر ہیں، گرفتار نہیں کیا جاسکتا: مرتضیٰ وہاب

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جام عبدالکریم...
شائع 26 مارچ 2022 03:51pm

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جام عبدالکریم نے سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے ، جس نے ضمانت کرائی ہے اس کو کیسے گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گورنر سندھ ایسی باتیں کر رہے ہیں شاید ان کو قانون کا کوئی پتا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی ایسی ہدایات دینے کا مقصد لوگوں کو ڈرانا ہے، اب لوگوں کو ڈرانے کا وقت گذر چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی ملک کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشش کر رہی ہے، عوام کو تب رلیف ملے گا جب عمران خان کی حکومت کا سورج غروب ہو جائے گا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جام عبدالکریم قومی اسمبلی کا ممبر ہے، ووٹ کاسٹ کرنا ان کا آئینی حق ہے، البتہ ان پر لگائے گئے الزام کا فیصلہ آنا باقی ہے۔

PPP

Murtaza Wahab

Nazim Jokhio Murder Case