Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ پولیس نے جام عبدالکریم کو گرفتار کرنے سے انکار کردیا

کراچی: سندھ پولیس نے ناظم جوکھیو قتل کیس کے مرکزی ملزم جام...
اپ ڈیٹ 26 مارچ 2022 08:43pm
Photo: FILE
Photo: FILE

کراچی: سندھ پولیس نے ناظم جوکھیو قتل کیس کے مرکزی ملزم جام عبدالکریم کو گرفتار کرنے سے انکار کردیا۔

اپنے ایک بیان میں پولیس حکام نے کہا کہ ایم این اے جام کریم کی گرفتاری توہین عدالت کے ذمرے میں آئے گی کیونکہ ملزم نے سندھ ہائی کورٹ سے 10 دن کی حفاظتی ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

سندھ پولیس نے کہا کہ ایف آئی اے شک کی بنیاد پر ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتی۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ جام کریم کا نام عارضی قومی شناختی فہرست (پی این آئی ایل) یا ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے یہ بیان وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے جام عبدالکریم کو گرفتار کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے، جس پر ناظم جوکھیو کے قتل کے مقدمے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

SHC

PPP

Sindh Police

Jam Abdul karim

Nazim Jokhio Murder Case