Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جام عبدالکریم کا نام پی این آئی ایل میں شامل کریں، گورنر سندھ کا ایف آئی اے کو خط

اسلام آباد: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ناظم جوکھیو قتل کیس کے...
شائع 26 مارچ 2022 02:39pm

اسلام آباد: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ناظم جوکھیو قتل کیس کے مرکزی ملزم پی پی ایم این اے جام عبدالکریم کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے کے لیے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو خط لکھ دیا۔

ایف آئی اے کو لکھے گئے خط میں گورنر سندھ نے کہا کہ جام عبدالکریم، ناظم جوکھیو کے قتل کیس میں نامزد ہیں اور بیرون ملک سے پاکستان واپس آنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے ڈی جی سے کہا کہ وہ جام کریم کا نام پی این آئی ایل میں شامل کریں تاکہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے دوران ووٹ دینے کے بعد انہیں ملک سے فرار ہونے سے روکا جا سکے۔

اس سے قبل وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پی پی ایم این اے جام عبدالکریم کو واپس آنے پر گرفتار کرنے کا اعلان کیا، جن پر ناظم جوکھیو کے قتل کا مقدمہ درج ہے۔

Federal govt

Jam Abdul karim

Nazim Jokhio Murder Case