Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لمپی اسکن وائرس بھینسوں کو بھی متاثر کرنے لگا

محکمہ لائیو اسٹاک نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے مختلف شہروں میں وائرس بھینسوں کو بھی متاثر کرنا شروع کر دیا ہے
شائع 26 مارچ 2022 10:44am
یہ بیماری خون پینے والے کیڑوں سے پھیلتی ہے ــــــ فوٹو اے آر وائی
یہ بیماری خون پینے والے کیڑوں سے پھیلتی ہے ــــــ فوٹو اے آر وائی

سیکڑوں گائیوں کو ہلاک کرنے کے بعد لمپی اسکن وائرس کی وبا اب بھینسوں میں پائی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لمپی اسکن وائرس نے اپنے دائرے میں پھیلتے ہوئے سندھ کے مختلف شہروں میں بھینسوں کو بھی متاثر کرنا شروع کر دیا ہے، جس کی محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز سندھ نے تصدیق کردی.

اس سے قبل کراچی کے معروف طبی ادارے ڈاؤ ہسپتال نے لمپی اسکن وائرس کو روکنے کے لیے ایک ویکسین تیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم یہ ویکسین ڈاؤ ہسپتال اور محکمہ لائیو سٹاک اینڈ فشریز سندھ کے اشتراک سے تیار کی گئی۔

مزید براں سندھ ٹاسک فورس کی جانب سے 23 مارچ کولمپی اسکن وائرس سے متعلق جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق متاثرہ مویشیوں کی تعداد 28 ہزار 453 ہوگئی جبکہ مرنے والے جانوروں کی تعداد بھی 238 ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ یہ بیماری خون پینے والے کیڑوں سے پھیلتی ہے، جیسے کہ مکھیوں اور مچھروں کی مخصوص اقسام ہیں۔

ماہرین نے کہا کہ یہ وائرس افریقہ میں پایا جاتا ہے جبکہ یہ مویشیوں کا ایک وائرل انفیکشن ہے، جو مشرق وسطیٰ، ایشیا اور مشرقی یورپ کے ممالک میں بھی پھیل گیا تھا۔

Lumpy Skin

Lumpy Skin Disease