Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا آپ جانتے ہیں، وائی فائی کس لفظ کا مخفف ہے؟

افواہیں گردش کرتی ہیں کہ وائی فائی کا مخفف کیا ہے لیکن کوئی اس کا ٹھیک جواب نہیں دے سکا
شائع 26 مارچ 2022 11:49am

ہماری روزمرہ کی ذندگی میں وائی فائی کا استعمال کرتے ہیں لیکن کیا ہم اس لفظ کے مخفف کو جانتے ہیں۔

وائی فائی ایک ٹریڈ مارک ٹرم ہے، جو ڈیوائس یا ٹیکنالوجی کی وضاحت کرنے کے لیئے استعمال کی جاتی ہے، جو انسٹیٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس انجنیئرز کے وائرلیس کمیونیکیشن اسٹینڈرڈ 802.11 پر مبنی ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ (انسٹیٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس انجنیئرز) کافی طویل نام ہے، جس کو انسان یاد نہیں کرسکتا ہے، اسی وجہ سے وائی فائی الائنس نے ایک مارکیٹنگ کمپنی کی خدمات حاصل کیں تھی، جنہوں نے "وائی فائی" نام تجویز کیا۔

خیال رہے کہ اس حوالے سے کافی افواہیں گردش کرتی ہیں کہ وائی فائی کا مخفف کیا ہے لیکن کوئی اس کا ٹھیک جواب نہیں دے سکا۔

مزید براں کہا جاتا ہے کہ یہ وائرلیس فیڈیلیٹی ہے اس لئے وائی فائی الاﺅنس ایک ٹیگ لائن استعمال کرتی ہے "دی اسٹینڈرڈ فار وائرلیس فیڈیلیٹی" جو ایسا نہیں ہے۔

تاہم اسی وجہ سے متعدد افراد وائی فائی کا مطلب وائرلیس فیڈیلیٹی اخذ کرتے ہیں مگر یہ جان لیں کہ یہ ٹیگ لائن نام کے بعد سامنے آئی۔

بعد ازاں وائی فائی الائنس نے وہ ٹیگ لائن بھی ہٹا دی اور اب بھی وائی فائی کے مخفف کے حوالے سے لوگوں میں الجھن پائی جاتی ہے۔

Science and Technology