Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان طلاق ہوگئی

جوڑے کے قریبی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر آج نیوز کو بتایا کہ خاص طور پر جوڑے نے اپنی طلاق کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
شائع 25 مارچ 2022 04:09pm
جوڑے نے اپنی طلاق کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے ___ فائل فوٹو
جوڑے نے اپنی طلاق کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے ___ فائل فوٹو

پاکستانی سپر اسٹارز احد رضا میر اور سجل علی نے 2 سال کی شادی کے بعد علیحدگی اختیار کرلی۔

جوڑے کے قریبی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر آج نیوز کو بتایا کہ خاص طور پر جوڑے نے اپنی طلاق کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

تاہم دونوں اداکاروں کے درمیان بڑھتی ہوئی دوری کا اندازاہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مداحوں کی جانب سے ان کی شادی کے متعلق بہت سی قیاس آرائیاں کی گئیں تھیں۔

مزید براں جوڑے کے کچھ دیر تک ایک دوسرے کے سوشل میڈیا پروفائلز پر نمایاں نہ ہونے کے بعد مشکوک ہوگئے جبکہ احد نے سجل کے لیے گزشتہ سال ان کی سالگرہ پر جو پوسٹ کی تھی، وہ بھی ڈیلیٹ کر دی۔

بعد ازاں سجل نے اپنے انسٹاگرام پروفائل پر اپنا نام سجل احد میر سے بدل کر سجل علی کر دیا تاہم جوڑے نے ایک ساتھ تازہ ترین تصاویر کو اپنی پروفائلز سے ہٹا دیا جبکہ صرف کام سے متعلق وہ تصاویر باقی رہ گئی ہیں۔

اسی اثنا میں گزشتہ روز غیر مصدقہ رپورٹس آنے کے بعد سے مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنی مایوسی کا اظہارکیا۔

تاہم مداحوں نے نہ صرف اداکاروں کی پروفائل پر ان سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کی بلکہ بعض غیر اخلاقی تبصرے بھی کرتے رہے، جس کی کچھ جھلک سوشل میڈیا پر نظر آئے گی۔

واضح رہے کہ کچھ صارفین اس وجہ سے پریشان تھے کہ ملک اسی دوران دو اہم ایسے واقعات رونام ہوئے تھے جس سے انسانیت کو بھی شرمند کردیا تھا۔

جن میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی پوجا کماری نامی لڑکی سے ملزمان جنسی زیادتی کی غرض سے گھر میں داخل ہوئے۔

تاہم پوجا جیسے ہی اپنی جان بچاکر بھاگنے لگی، تو ملزمان کی فائر کی گئی گولیاں سر میں لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔

اس کے علاوہ پتوکی میں شادی کے دوران پاپڑ بیچنے والا مزدور مبینہ طورپرباراتیوں کے تشدد سے جن کی بازی ہار گیا جبکہ محنت کش کی لاش شادی ہال میں پڑی رہی اورباراتی کھانا کھانے میں مصروف رہے۔

اس کے ساتھ ہی زیادہ تر لوگوں نے سجل اور احد دونوں کو ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے میں مصروف رہے۔

Pakistani Showbiz

showbiz stars

Ahad Raza Mir