جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے آئینی ترمیمی بل اسپیکر قومی اسمبلی کوپیش
اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے آئینی ترمیمی بل اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکو پیش کردیا،انہوں پیر کے روز ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں بل کو شامل کرنے کی درخواست کی،جسے اسپیکر نے منظور کرلیا۔
حکومت کی جانب سے جنوبی پنجاب صوبےکےقیام کیلئے آئینی ترمیمی بل اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کو پیش کردیا گیا،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےبل پیش کیا،اس موقع پر ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری بھی موجودتھے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو درخواست کی ہے کہ اس بل کو پیر کو منعقد ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے۔
جس پراسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیر خارجہ کی درخواست پر اس جنوبی پنجاب آئینی ترمیمی بل کو پیر کو منعقد ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبےکےقیام کابل اسپیکرکوپیش کیاہے،بل گزشتہ روز وزیراعظم نے منظور کیا،کابینہ نےسرکولیشن سمری سےبل کی منظوری دی،جنوبی پنجاب صوبےکابل28مارچ کاایوان میں پیش ہوگا،یوسف رضاگیلانی نےکہا سیکرٹریٹ نہیں صوبہ چاہیئے، یوسف رضا گیلانی آئیں اور بل کو ووٹ دیں۔
وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ آج وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب کی عوام سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے،جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے۔
Comments are closed on this story.