Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ اضافہ

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 102,952 روپے سے بڑھ کر 103,345 روپے ہو گئی۔
شائع 25 مارچ 2022 01:34pm
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 28 ڈالر کا اضافہ ہوا___ فائل فوٹو
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 28 ڈالر کا اضافہ ہوا___ فائل فوٹو

اسلام آباد: 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں اس کی فروخت 131,000 روپے کے مقابلے میں جمعرات کو 131,500 روپے پر فروخت ہوئی۔

تاہم آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت بھی 429 روپے اضافے سے 112,311 سے 112,740 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 102,952 روپے سے بڑھ کر 103,345 روپے ہو گئی۔

علاوہ ازیں فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1510 روپے اور 1294.58 روپے پر مستحکم رہی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 28 ڈالر کا اضافہ ہوا اور اس کی فروخت 1928 ڈالر پر فروخت کے مقابلے میں 1956 ڈالر میں ہوئی۔

کاروبار

gold price

gold price increase