طالبان تعلیم یافتہ اور بااختیار خواتین سے ڈرتے ہیں، ملالہ یوسفزئی
نوبیل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ طالبان تعلیم یافتہ اور بااختیار خواتین سے ڈرتے ہیں۔
ٖغیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان نے افغانستان میں لڑکیوں کے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے چند گھنٹوں بعد بند کرنے کا حکم دیا۔
طالبان کے ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے اے ایف پی کو بتایا کہ جب ان سے تصدیق کرنے کے لیے کہا گیا کہ لڑکیوں کو گھر بھیج دیا گیا ہے، تو انہوں نے کہا کہ "ہاں، یہ سچ ہے،"
طالبان کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی نوبیل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ طالبان تعلیم یافتہ اور بااختیار خواتین سے ڈرتے ہیں۔
طالبان کی جانب سے اسکول بند کرنے کے بعد ایک افغان لڑکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔
ملالہ یوسفزئی نے ٹوئٹر اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول کُھلنے کے چند گھنٹوں بعد ہی بند ہونا انتہائی افسوس ناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دن کی یہ ہی امید تھی کہ اسکول جانے والی افغان لڑکیوں کو گھر واپس نہیں بھیجا جائے گا، لیکن طالبان وعدہ پورا نہیں کر سکا۔
ملالہ نے مزید کہا کہ طالبان لڑکیوں کو تعلیم سے دور رکھنے کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.