Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد چوہدری نے سپریم کورٹ بار کو (ن)لیگ کی ذیلی تنظیم قرار دے دیا

وکلاء تنظیموں کا کام سیاسی جماعتوں کا آلہ کاربننا نہیں، اپنی آزادانہ حیثیت برقرار رکھنا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
شائع 24 مارچ 2022 12:53pm

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سپریم کورٹ بار کو (ن)لیگ کی ذیلی تنظیم قرار دے دیا۔

وفاقی وزیرفواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کاجواب پڑھ کرلگتا ہےسپریم کورٹ بارباڈی مسلم لیگ (ن) کی ذیلی ہے، وکلاء تنظیموں کا کام سیاسی جماعتوں کا آلہ کاربننا نہیں، اپنی آزادانہ حیثیت برقرار رکھنا ہے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عام وکیل وکلاء تنظیموں کے اس کردارسے نالاں ہے اور لاہور بار کے انتخابات میں اس گروپ کو جو شکست ہوئی وہ وکلاء کا ردعمل ہے۔

Information Minister

اسلام آباد

Fawad Chaudhary

Supreme Court Bar