نئی ملازمتوں پر تقرری کامعاملہ: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا سماعت سے انکار
کراچی :ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سندھ میں نئی ملازمتوں پر تقرری سے متعلق درخواست پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ نے سماعت سے انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے سندھ میں نئی ملازمتوں پر تقرری سے متعلق درخواست سماعت کیلئے جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں قائم 2رکنی بینچ کو ارسال کردیا۔
ایم کیوایم پاکستان کی درخواست کی سماعت آج ہی جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں قائم 2 رکنی بینچ کرے گا۔
ایم کیوایم پاکستان کے وکیل طارق منصور نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔
ایم کیوایم کے وکیل نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی ایم شیخ پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے۔
گذشتہ سماعت میں طارق منصور ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس کی عدالت میں تلخ جملوں کا تبادلہ بھی کیا تھا۔
واضح رہے کہ ایم کیوایم پاکستان نے سندھ میں 23 ہزار سے زائد نئی تقرریوں کے طریقہ کار کو عدالت میں چیلنج کررکھا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیوایم پاکستان کی درخواست پر صوبائی حکومت کو نئی تقرریوں سے روک رکھا ہے۔
Comments are closed on this story.