Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹیکنو کی جانب سے سپارک 8 سی متعارف، تمام مارکیٹوں میں دستیاب

پاکستان کی نامور موبائل کمپنی ٹیکنو کی جانب سے اپنی مقبول ترین...
اپ ڈیٹ 24 مارچ 2022 01:37pm

پاکستان کی نامور موبائل کمپنی ٹیکنو کی جانب سے اپنی مقبول ترین سیریز میں ایک اور جدید اسمارٹ فون کا اضافہ کرتے ہوئے سپارک 8 سی کو متعارف کرایا گیا ہے۔

سپارک سیریز کو پاکستانی مارکیٹ میں خاص مقبولیت حاصل ہے اور سپارک 8 سی بھی اپنی طرز کا ایک شاندار اسمارٹ فون ہے۔

سپارک 8 سی میں جدید ڈیزائن کو مزید دلکش انداز سے مزین کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ HZ90 کا ڈسپلے اور 5000 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری شامل ہے، لیکن ٹیکنالوجی کو بہترین انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے میموری فیوزن کے فیچر کو بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس کی مدد سے ریم میں 3 جی بی کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

سپارک 8 سی چار دلکش رنگوں میں دستیاب ہے، جبکہ 3+64 اور 4+128 دو اسٹوریج اقسام میں متعارف کرایا گیا ہے۔

جبکہ 4+64 والا اسمارٹ فون 19499 اور 4+128 والا اسمارٹ فون 23999 روپے کی قیمت میں دستیاب ہے۔

Tech 2022