Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی: شیخ رشید

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان...
شائع 23 مارچ 2022 07:49pm

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس تحریک عدم اعتماد سے پہلے کئی ٹرمپ کارڈز ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 27 مارچ کو واضح ہو جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں،انشاء اللہ 25 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔

شیخ رشید نے امید ظاہر کی کہ عمران خان جیت جائیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ فائنل 27 مارچ کی رات ہو گا اور واضح ہو جائے گا کہ لوگ کس کے ساتھ ہیں؟۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کیلئے پر امید ہیں، وزیراعظم عمران خان کے پاس بھی بہت سے کارڈز ہیں، امید ہے کہ اتحادی عمران خان کے ساتھ ہوں گے۔

اسلام آباد

imran khan

Sheikh Rasheed Media Talk

No confidence move