Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک عدم اعتماد: وزیراعظم مقابلے سے بھاگ رہے ہیں: بلاول بھٹو زرداری

مالاکنڈ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ...
شائع 23 مارچ 2022 06:24pm

مالاکنڈ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان تحریک عدم اعتماد سے پہلے مقابلے سے بھاگ رہے ہیں۔

مالاکنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ مالاکنڈ کے عوام سے ایک خاص تعلق محسوس کرتے ہیں کیونکہ وہ محترمہ بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کے دلوں کے قریب تھے۔

بلاول نے کہا کہ یہ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو ہی تھیں جنہوں نے اس علاقے میں گیس اور بجلی لائی، پہلا ویمن بینک، پہلا ویمن پولیس اسٹیشن کھولا اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ملازمت دی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 18ویں ترمیم کو نظرانداز کرتے ہوئے کے پی کے عوام کو معاشی خودمختاری دی۔

پی پی چیئرمین نے واضح کیا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کو گھر بھیجنے کیلئے کسی غیر آئینی اقدام میں کبھی حصہ نہیں لیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی ادارے کو خراب کرنے پر یقین نہیں رکھتی اور نہ ہی کالے کوٹ پہننے اور وزیر اعظم کے مواخذے کیلئے عدالت جانے پر یقین رکھتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے الزام لگایا کہ وزیراعظم پارلیمانی اجلاس میں تاخیر کر کے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو آرٹیکل 6 میں ملوث کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ آئینی تقاضا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کے 14 دن کے اندر اجلاس بلایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اسلام آباد میں زبردست مظاہرہ کرنے کا دعویٰ کرنے کے بجائے اسمبلی میں 172 ارکان پر توجہ دیں۔

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Malakand

no trust move