Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے جمہوریت ناگزیر ہے: فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی...
شائع 23 مارچ 2022 03:10pm
Photo: FILE
Photo: FILE

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کا راز جمہوریت ہے کیونکہ جمہوری اقدار اور روایات معاشرے میں رواداری، ہم آہنگی اور برداشت کو فروغ دیتی ہیں۔

انہوں نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 23 مارچ ہماری تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ قرارداد لاہور (1940 میں اس دن منظور کی گئی) نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک عظیم مقصد کے لیے متحد کیا تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور جدوجہد آزادی کے دیگر قائدین کی قربانیوں نے پاکستان کے قیام کی راہ ہموار کی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ قومی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اب وقت آگیا ہے کہ اس عہد کی تجدید کی جائے کہ ہم پاکستان کو اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک عظیم ملک بنائیں گے۔

**

Minister of Information

fawad chaudhry