Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیو ایم سے اپوزیشن کے وفد کی ملاقات، موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومتی اتحادی فیصلہ نہ کرپائے ، ملاقاتوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
شائع 22 مارچ 2022 11:24am

اسلام آباد:حکومتی اتحادی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )سے رات گئے پارلیمنٹ لاجز میں اپوزیشن کے وفد نے ملاقات کی، جس میں تحریک عدم اعتماد سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومتی اتحادی فیصلہ نہ کرپائے ، ملاقاتوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کیلئے اپوزیشن کا وفد پارلیمنٹ لاجز پہنچا ۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنماؤں میں عامر خان، وسیم اختر اور وفاقی وزیر امین الحق شامل تھے۔

اس کے علاوہ سردار اختر مینگل، (ن) لیگ کے احسن اقبال، ایاز صادق، رانا ثنا اللّٰہ اور خواجہ سعد رفیق ملاقات میں موجود تھے جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے خورشید شاہ اور سہیل انور سیال ملاقات میں شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم رہنماؤں کی ملاقات میں تحریک عدم اعتماد سمیت موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حکومتی رابطوں کے بعد کی صورتحال پربھی بات چیت ہوئی،ملاقات میں تاحال ایم کیو ایم نے اپنے حتمی فیصلے سے آگاہ نہیں کیا۔

ایم کیو ایم نے اپوزیشن رہنماؤں سے مہلت مانگتے ہوئے کہاکہ جلد حتمی فیصلے پر پہنچ کر آگاہ کردیں گے۔

opposition

اسلام آباد

MQM

Parliment