Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حرمین شریفین میں کورونا کے بعد رمضان کیلئے بڑے آپریشنل پلان کا اعلان

اس سال رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کی خدمت کیلئے 12ہزار خادمین تعینات کئے گئے ہیں جس میں خواتین بھی شامل ہیں جبکہ مسجد الحرام میں سینیٹائزنگ اور صفائی کا خاص اہتمام کیا جائے گا۔
شائع 22 مارچ 2022 09:24am

ریاض:سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے 2سال بعد زندگی معمول پر آنے پر رمضان کلئے سب سے بڑے آپریشنل پلان کا اعلان کیا گیا ہے۔

حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے بتایا ہے کہ اس سال رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کی خدمت کیلئے 12ہزار خادمین تعینات کئے گئے ہیں جس میں خواتین بھی شامل ہیں ۔

مسجد الحرام میں سینیٹائزنگ اور صفائی کا خاص اہتمام کیا جائے گا، رمضان المبارک کے دوران 2ہزار افطار دستر خوان بھی لگائے جائیں گے جن کے اجازت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

عمرہ زائرین کیلئے 3 دروازے مختص کئے گئے ہیں جن میں باب عبدالعزیز, ملک فہد اور باب اسلام شامل ہیں جبکہ نمازیوں کیلئے 144 دروازے کھلے رہیں گے ۔

سحر وافطار میں آب زمزم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ،اس کے علاوہ علماء کرام کے درس بھی رمضان المبارک میں شامل ہوں گے۔

coronavirus

Riyadh

Saudi Arab

Ramadan