Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آپ کے 10 بندے پورے نہیں ہو رہے، 10 لاکھ کہاں سے لائیں گے، مریم نواز

اسلام آباد: مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آج کل...
اپ ڈیٹ 21 مارچ 2022 05:14pm
Screengrab: HUM NEWS YouTube
Screengrab: HUM NEWS YouTube

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آج کل نیوٹرل لفظ کا بہت چرچہ ہے، اس لفظ نے ایک شخص کی ہوا نکال دی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ آج بھی آپ چاہتے ہیں کہ کوئی آپ کی گنتی پوری کردی، آپ کے ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں نہیں جا سکتے۔

انہوں نے وزیراعظم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کے 10 بندے پورے نہیں ہو رہے، 10 لاکھ کہاں سے لائیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کبھی کہتے ہیں اسمبلی ارکان بک گئے ہیں پھر کہتے ہیں آجاؤ معاف کردوں گا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ وزیراعظم نے نیب کونیوٹرل رہنے نہیں دیا اور اس کو اپنے مخالفین کیخلاف استعمال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے نواز شریف اور اس کی جماعت کے لوگوں کو جیل میں ڈال دیا لیکن آج آپ عبرت کا نشان بنے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کبھی نہیں کہا تھا کہ میں خطرناک ہوجاؤں گا، عمران خان یہ دھمکیاں کسی اور کو دے رہے ہیں ۔

pm imran khan

اسلام آباد

Maryam Nawaz Sharif

no trust move