Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ: لمپی وائرس 225 گائیں نگل گیا

وائرس سے سب سے زیادہ کیسز 16 ہزار 424 کراچی میں رپورٹ ہوئے جبکہ 4 ہزار493 کیسز ٹھٹھہ میں رپورٹ ہوچکے ہیں۔
شائع 21 مارچ 2022 03:39pm
یومیہ 250 سے زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، ___ فائل فوٹو
یومیہ 250 سے زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، ___ فائل فوٹو

سندھ میں مویشیوں میں پھیلنے والے لمپی اسکن وائرس سے اب تک 225 گائے مرچکی ہیں جبکہ یومیہ 250 سے زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، جس سے 27 ہزار 734 گائے شکار ہو چکیں ہیں۔

حکام محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق ادویات اور ویکسینیشن کے ذریعے 12 ہزار 101 گائے کو لمپی اسکن وائرس سے بچایا ہے۔

تاہم وائرس سے سب سے زیادہ کیسز 16 ہزار 424 کراچی میں رپورٹ ہوئے جبکہ 4 ہزار493 کیسز ٹھٹھہ میں رپورٹ ہوچکے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی لمپی اسکن وائرس کے سب سے کم صرف 5 کیسز تھرپارکر میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

حکام محکمہ لائیو اسٹاک نے اندرون سندھ کے شہروں کے حوالے سے بتایا کہ 800 سے زائدکیسز ٹنڈ و محمد خان اور بدین میں رپورٹ ہوئے جبکہ تھانہ بولا خان میں 761، خیرپور میں 603، قمبرشہداد میں 502 اورجامشور میں 428 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسی اثنا میں لائیو اسٹاک حکام نے بتایا کہ سرکاری اعداد و شمار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

خیال رہے کہ لپمی وائرس سے جانوروں کے جسم پر لال پَس والے پھوڑے نمودار ہوتے ہیں جبکہ 15 روزمیں جانور کے جسم پر وائرس کی علامت ظاہر ہوتی ہیں۔

karachi

Lumpy Skin Disease