Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

منحرف ارکان نے اپنی جماعت نہیں ملک کی پیٹھ میں خنجر گھونپا، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان...
شائع 21 مارچ 2022 12:49pm

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکان نے اپنی جماعت نہیں ملک کی پیٹھ میں خنجر گھونپا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہا کہ آرٹیکل 63اے کے تحت ریفرنس سپریم کورٹ کو موقع دےرہا ہے کہ ملک میں جاری ہارس ٹریڈنگ، موقعہ پرستی اور کرپشن کے ڈرامے ہمیشہ کیلئے ختم ہوسکیں۔

فوادچوہدری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سےمنحرف ارکان نےاپنی جماعت نہیں ملک کی پیٹھ میں خنجر گھونپا، انہیں سزا دینا اسی طرح اہم ہےجیسے ملک کے غداروں کودی جاتی ہے۔

fawad chaudhry

Information Minister

اسلام آباد