Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پیکا ترمیمی آرڈیننس: درخواستوں پر جواب جمع کرانے کیلئے وفاق نے مہلت مانگ لی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 25 مارچ تک ملتوی کر دی۔
شائع 21 مارچ 2022 11:02am

رپورٹ: آصف نوید

اسلام آباد:پیکا ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواستوں پر جواب جمع کرانے کیلئے وفاق نے مہلت مانگ لی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 25 مارچ تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کیخلاف پی بی اے سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت کی۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان سپریم کورٹ میں مصروفیات کے باعث پیش نہ ہوئے جبکہ وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے پٹیشنز پر جواب جمع کرانا تھا، وہ جمع ہو گیا ہے؟ ۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب داخل کرانے کیلئے کچھ مہلت کی استدعا کی تو عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 25 مارچ تک ملتوی کر دی۔

IHC

اسلام آباد

government

Peca Ordinance