Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار نے منگنی کرلی

گلوکار نے کہا کہ "یہ میری زندگی کا ایک خوبصورت لمحہ ہے جسے میں انجوائے کرنا چاہتا ہوں"
شائع 21 مارچ 2022 11:15am
گلوکار کے مداحوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
گلوکار کے مداحوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنے مداحوں کیلئے ایک اہم پیغام کے ساتھ میرب علی سے منگنی کا اعلان کردیا۔

عاصم اظہرنے ٹوئٹر پر میرب علی کے ساتھ اپنی منگنی کی تصاویر شئیر کیں، جس پر ان کے مداحوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

گلوکار عاصم اظہر نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ "میں نے پہلے ہی اس جعلی چیٹ کی وضاحت کردی تھی لہٰذا مجھے مزید وضاحت کی ضرورت نہیں ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ میری زندگی کا ایک خوبصورت لمحہ ہے جسے میں انجوائے کرنا چاہتا ہوں، سب کی مٹھائی جلدی ہی گھر پہنچ جائے گی۔"

singer

Asim Azhar

showbiz stars