Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان سمیت دنیا بھر میں جنگلات کا عالمی دن منایا جارہا ہے

اقوام متحدہ کی ایک تحقیق کے مطابق کہ جنگلات درحقیقت ایک ارب لوگوں کو غربت سے نکال سکتے ہیں
شائع 21 مارچ 2022 10:24am
جنگلات زمین کی سطح کا 30 فیصد احاطہ کرتے ہیں __ فائل فوٹو
جنگلات زمین کی سطح کا 30 فیصد احاطہ کرتے ہیں __ فائل فوٹو

پاکستان سمیت دنیا بھر میں جنگلات کا عالمی دن منائے جانے کا مقصد ہر قسم کے جنگلات کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 21 مارچ کو 2012 میں جنگلات کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا تھا.

تاہم اس دن کے تحت ان ممالک کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ جو جنگلات کی حفاظت اور درخت لگانے کی سرگرمیوں کو منظم کرنے کیلئے مقامی، قومی اور بین الاقوامی کوششیں سطح پر کوشش کرتے ہیں۔

مزید برآں جنگلات زمین پر سب سے زیادہ حیاتیاتی لحاظ سے 80 فیصد سے زیادہ زمینی جانوروں، پودوں اور حشرات الارض کو جگہ دیتے ہیں۔

جنگلات زمین کی سطح کا 30 فیصد احاطہ کرتے ہیں جبکہ لاکھوں پر جانداروں کیلئے اہم مسکن ہیں۔

علاوہ ازیں جنگلات صاف ہوا اور پانی کے ذرائع ہونے کے ساتھ ہی یقیناً موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑنے کیلئے بہت اہم ہیں۔

اقوام متحدہ کی ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جنگلات درحقیقت ایک ارب لوگوں کو غربت سے نکال سکتے ہیں اور اضافی 8 کروڑ سبز ملازمتیں پیدا کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 21 مارچ 2022 کو اقوام متحدہ جنگلات کی اہمیت کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے لیے لگاتار 10ویں سال جنگلات کا بین الاقوامی دن منا رہا ہے۔

Environment issues

Forest