Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل نے بھارتی لڑکی سے شادی کرلی

سڈنی: آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل نے بھارتی لڑکی ونی رمن سے ...
شائع 21 مارچ 2022 09:18am

سڈنی: آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل نے بھارتی لڑکی ونی رمن سے شادی کر لی۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں میکسویل نے ونی رمن سے شادی کی ایک تصویر شیئرکی ہے جس میں دونوں کو شادی کا لباس زیب تن کئے دیکھا جاسکتا ہے،جوڑے نے 18مارچ کو ایک نجی تقریب کے دوران شادی کی تھی۔

میکسویل کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویرشیئرکی ہے جس میں انہوں نے اپنے شوہر کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے ہوئے تھے اور اس پر کیپشن لکھا تھا جیساکہ محبت تکمیل کی تلاش ہے اور میں تمہارے ساتھ اپنے آپ کو مکمل محسوس کر رہی ہوں۔

خیال رہے کہ میکسویل اور ونی رمن 2 سال سے زیادہ عرصے سے آپس میں دوست ہیں اور اُنہوں نے فروری 2020 میں انسٹاگرام پوسٹس کے ذریعے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔

گلین میکسویل اپنی شادی کی وجہ سے ہی دورہ پاکستان میں شریک نہیں ہو سکے۔

Australian cricketer

sydney