Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

جامشورو میں کار اور مسافر کوچ میں تصادم، 7 افراد جاں بحق

جامشورو میں کار اور مسافر کوچ میں تصادم ہوگیا ،حادثے میں 7افراد...
شائع 20 مارچ 2022 03:15pm

جامشورو میں کار اور مسافر کوچ میں تصادم ہوگیا ،حادثے میں 7افراد جاں بحق اور 10زخمی ہوگئے ، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جامشورو میں خوفناک ٹریک۔ حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7افرادکی جانیں چلی گئیں، کار اور مسافرکوچ میں تصادم ہوگیا،کار میں سوار تمام افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،جاں بحق افراد میں خاتون اور4بچےبھی شامل ہیں۔

اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچی اور کار سے لاشوں کو نکالا جبکہ حادثے میں زخمی 10 افراد کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔

حادثے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ مسافر کوچ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

bus

jamshoro

Car

collision