Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
05 Rajab 1446  

فلم ڈائریکٹر کے بیٹے نے بلڈنگ سے چھلانگ لگالی

اطلاعات کے مطابق یہ قدم اس لیے اٹھایا کیونکہ والد نے اسے شراب پینے سے روکنے کو کہا تھا۔
شائع 20 مارچ 2022 04:02pm
بھارتی فلمساز گریش ملک __ فائل فوٹو
بھارتی فلمساز گریش ملک __ فائل فوٹو

بھارتی فلمساز گریش ملک نے 18 مارچ کو ہولی کے موقع پر اپنے 17 سالہ بیٹے منان کو کھو دیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق کہا جارہا ہے کہ منان کی خودکشی اس وقت ہوئی جب اس کے والد نے اسے شراب پینے سے روکنے کو کہا تھا۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، گریش کا بیٹا منان ہولی کھیل کے بعد دوپہر کو گھر واپس آئے، جس کے بعد وہ اوبرائے اسپرنگس، ممبئی میں واقع اپنی عمارت کی پانچویں منزل سے گر گئے۔

تاہم منان کو فوری طور پر کوکیلا بین امبانی اسپتال لے جایا گیا،جہاں وہ جان کی بازی ہار گئے۔

ای ٹائمز نے اب پولیس سے تصدیق کی ہے کہ گریش ملک کے بیٹے نے عمارت سے جان بوجھ کر چھلانگ لگائی، یہ خودکشی کا معاملہ تھا۔

اس کے علاوہ پوسٹ مارٹم آج 20 مارچ کو سدھارتھ اسپتال میں کیا گیا اور آخری رسومات دہلی میں کی جائیں گی۔

Bollywood