Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیالکوٹ گیریژن کے قریب گولہ بارود کے شیڈ میں حادثاتی طور پر آتشزدگی

سیالکوٹ گیریژن کےقریب گولہ بارود کے شیڈ میں حادثاتی طور پر لگنے والی آگ پرمکمل طورپر قابو پا لیاگیا جبکہ آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آئی ایس پی آر
شائع 20 مارچ 2022 01:18pm

راولپنڈی :سیالکوٹ گیریژن کےقریب گولہ بارود کے شیڈ میں حادثاتی طور پر آگ لگ گئی، بروقت اقدامات کی وجہ سے نقصانات پر فوری طور پر قابو پالیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیالکوٹ گیریژن کےقریب گول بارود کے شیڈ میں حادثاتی طور پر لگنے والی آگ پرمکمل طورپر قابو پا لیاگیا جبکہ آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گولابارود کے شیڈمیں آگ شارٹ سرکٹ کےباعث لگی،بروقت اقدامات کی وجہ سےنقصانات پرفوری طورپرقابو پا لیاگیا۔

ISPR