Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یمنی حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر حملہ، آرامکو کی آئل تنصیبات کو نشانہ بنایا

ریاض: یمنی حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر حملہ کردیا ،حملےمیں سعودی...
شائع 20 مارچ 2022 11:01am

ریاض: یمنی حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر حملہ کردیا ،حملےمیں سعودی آرامکو کی آئل تنصیبات کو نشانہ بنایاگیا

سعودی وزارت داخلہ کےمطابق یمنی حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملہ کیا گیا۔

حملے میں سعودی عرب کے شہر جازان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جبکہ حملےمیں سعودی آرامکوکی آئل تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ کےمطابق حملےمیں بیلسٹک،کروزمیزائل اورڈرونز استعمال کئے گئےجبکہ بیلسٹک اورکروزمیزائل کے تباہ شدہ حصوں کے گرنےسےرہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

Riyadh

attack

saudi arebia