Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: لانڈھی داؤد چورنگی کے قریب پولیس پر فائرنگ کرنے والا ملزم مارا گیا

کراچی میں لانڈھی داؤد چورنگی کے قریب پولیس پر فائرنگ کرنے والا...
شائع 20 مارچ 2022 09:28am

کراچی میں لانڈھی داؤد چورنگی کے قریب پولیس پر فائرنگ کرنے والا ملزم فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔

کراچی کے علاقے لانڈھی داؤدچورنگی کے قریب رات گئےفائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ملزم مجید ہلاک ہوگیا جبکہ ایس ایچ او سمیت 3پولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم لانڈھی معین آباد کا رہائشی تھا، ملزم اور ندیم نامی پولیس اہلکارکا جھگڑا ہوا تھا، رات گئے ملزم کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا، جب پولیس ملزم کو گرفتار کرنے پہنچی تواس نے دوبارہ فائرنگ کردی اور خود کو گھر میں بند کرلیا۔

ملزم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے اہلکاروں میں محمد یاسر، ایس ایچ او عدیل احمد اور ندیم شامل ہیں۔ جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

karachi

police