Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک عدم اعتماد سیاسی معاملہ ہے، آئین کے مطابق عمل ہونا چاہیے: چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد...
شائع 19 مارچ 2022 03:00pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سیاسی معاملہ ہے، آئین کے مطابق عمل ہونا چاہیے۔

چیف جسٹس کے ریمارکس سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) کی درخواست کی فوری سماعت کے دوران سامنے آئے جس میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل وفاقی دارالحکومت میں عوامی اجتماعات کے خلاف عدالت عظمیٰ کے حکم نامے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے درخواست کی سماعت کے لیے 21 مارچ کی تاریخ مقرر کی تھی لیکن جمعہ کو پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے سندھ ہاؤس پر حملے کے بعد کیس کی سماعت آج کے لیے مقرر کی گئی۔

سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ایس سی بی اے کے صدر احسن بھون کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ اپنی درخواست میں ایس سی بی اے نے کہا کہ تمام جماعتوں کو ملک کے آئین کے خلاف کام کرنے سے روکنا چاہیے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں فریقوں نے وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ کے تناظر میں اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر جمع ہونے اور احتجاج کرنے کے اپنے ارادوں کا اظہار کیا تھا اور خدشہ تھا کہ اجتماعات پرتشدد ہو سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی پی) کو ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے اور اس حوالے سے اٹارنی جنرل کو نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جمعہ کو پی ٹی آئی کارکنوں نے اسلام آباد میں سندھ ہاؤس میں اراکین اسمبلی کو باہر نکالنے کے لیے لاجز میں گھس گئے تھے۔

CJP

اسلام آباد

no trust move