Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ ایشال فیاض نے حمزہ عباسی کو عمران خان سے زیادہ ہینڈسم قرار دے دیا

ایشل فیاض نے کہا کہ عمران خان ہینڈ سم نہیں لگتے، عمران خان اور حمزہ علی عباسی میں بہت فرق ہے
اپ ڈیٹ 19 مارچ 2022 02:02pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

پاکستانی اداکارہ و ماڈل ایشال فیاض نے سابق اداکار حمزہ علی عباسی کو وزیراعظم عمران خان سے زیادہ ہینڈسم کہہ دیا۔

ایشلے فیاض نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کی جس کے کچھ کلپس سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں۔

تاہم شو کے دوران میزبان نے اداکارہ سے پوچھا کہ وہ کس سے محبت کرتی ہیں؟

سوال کے جواب میں پہلے تو ایشال نے سوال کو ٹالنا چاہا لیکن بعد میں جواب دیا کہ وہ حمزہ علی عباسی کو پسند کرتی ہیں لیکن اب وہ شادی شدہ ہیں۔

اسی اثنا میں اداکارہ ایشال فیاض کا کہنا تھا کہ وہ کبھی حمزہ سے ملی نہیں ہیں، مگر اُنہیں وہ پسند ہیں۔

اس کے ساتھ ہی شو کے میزبان نے کہا کہ کبھی حمزہ علی عباسی سے ملیں، تو اُن سے کہیے گا کہ پاکستان میں ایک ہی عمران خان کافی ہے وہ کیوں عمران خان بنتے ہیں۔

جس پرایشال فیاض نے جواب دیا کہ اُنہیں عمران خان ہینڈ سم نہیں لگتے، عمران خان اور حمزہ علی عباسی میں بہت فرق ہے، عمران خان اُن کی ٹائپ کے نہیں ہیں۔

imran khan

pakisan