Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان خان نے اپنے دوست کے خاطر 20 کروڑ روپے ٹھکرا دیئے

سپر اسٹار چرنجیوی کے پروڈیوسر نے سلمان خان کو بطور مہمان اداکار کے طور پر 15-20 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی تھی۔
شائع 19 مارچ 2022 10:55am
ٹوئیٹر فوٹو -- چرنجیوی
ٹوئیٹر فوٹو -- چرنجیوی

بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار سلمان خان اپنے دریا دلی وجہ سے مشہور ہیں جبکہ ضرورت کے وقت کام آتے ہیں۔

سلمان خان کے قریبی دوستوں میں تیلگو سپر اسٹار چرنجیوی بھی شامل ہیں، جن کا وہ اپنے کیریئر کے آغازسے کافی عزت کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چرنجیوی نے سلمان خان کو اپنی آنے والی فلم ’گاڈ فادر‘ کے لیے مہمان اداکاری کے لیے مدعو کیا تاہم سلمان خان نے فلم میں اپنے مختصر کردار کے لیے ایک پیسہ لینے سے انکار کردیا۔

تاہم سپر اسٹار چرنجیوی کے پروڈیوسر نے سلمان خان کو بطور مہمان اداکار کے طور پر 15-20 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی تھی۔

اس کے بعد چرنجیوی نے ایک ٹویٹ میں انکشاف کیا کہ وہ اپنے پیارے دوست سلمان خان کے ساتھ فلم 'گاڈ فادر' میں کام کریں گے۔

فلم اسٹار چرنجیوی نے سلمان خان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کا خیر مقدم کیا جبکہ ان کا کہنا تھا کہ کہا کہ انھیں سلمان کے ساتھ کام کرکے بہت زیادہ خوشی ہوگی۔

Salman Khan

Bollywood actor