Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھر میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

پابندیوں کے خاتمے کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہو گا جبکہ لازمی ویکسن کی شرط برقرار رہے گی، این سی او سی
شائع 18 مارچ 2022 04:03pm

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے ملک بھر میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

این سی او سی کے جاری کردہ نوٹفکیشن کے مطابق ویکسن شدہ افرادکیلئے ہرقسم کی پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں، پابندیوں کے خاتمے کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہو گا جبکہ لازمی ویکسن کی شرط برقرار رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صرف مکمل ویکسین شدہ افراد ہی شادی تقریبات پر ڈائن ان کر سکیں گے جبکہ ماسک پہننے کا عمل جاری رہے گا۔

این سی او سی کے مطابق مساجد اور عبادت گاہوں میں پری کوڈ ایس او پیز پرعمل درآمد کرنا ہو گا۔

NCOC

SOPS

coronavirus

اسلام آباد