Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان کی قوم اور امت مسلمہ کو شب برات کی مبارکباد

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے قوم اور امت مسلمہ کو شب برات کی...
شائع 18 مارچ 2022 12:46pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے قوم اور امت مسلمہ کو شب برات کی مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں قوم اور امتِ مسلمہ کو شبِ برات کی مبارک باد دی اور کہا کہ اللہ پاک ہم پر رحم فرمائے اور ہمیں امن و خوشحالی سے نوازیں، آمین!۔

خیال رہے دنیا بھر میں مسلمان آج رات شب برات عقیدت و احترام سے منائیں گے ، رحمتوں، فضیلتوں اور برکتوں والی شب برات کے موقع پرعبادات اور دعائیں کی جائیں گی۔

وزیراعظم عمران خان کی ہندوبرادری کو ہولی کی مبارکباد

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہولی کے تہوار کی مناسبت سے ہندو برادری کلئےک پیغام جاری کیا ہے۔

اس پیغام کے ذریعے وزیراعظم عمران خان نے ہندو برادری کو ہولی کے تہوار کی مبارکباد پیش کی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری کی جانب سے ہولی کا تہوار آج منایا جارہا ہے ۔

pm imran khan

اسلام آباد

Nation

congratulation