Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ زخمی ہوگئیں

یموجیز سے ظاہر ہوتا ہے کہ اُنہیں ناک پر چوٹ اسکینگ کرتے ہوئے آئی ہے۔
شائع 18 مارچ 2022 12:50pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے زخمی ہونے کی تصویر شائع کردی۔

سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہنے والی جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں ان کی ناک شدید زخمی نظر آ رہی ہے۔

تصیر دیکھ کر یہ اندازی لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کافی تکلیف میں ہیں جبکہ تصویر کے کیپشن میں لفظوں میں بات کرنے کے بجائے انہوں نے ایموجیز میں بات کی ہے۔

تاہم ایموجیز سے ظاہر ہوتا ہے کہ اُنہیں ناک پر چوٹ اسکینگ کرتے ہوئے آئی ہے۔

pm imran

imran khan

Jemima Goldsmith