Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایلون مسک سے باتیں کرنے والا یہ نوجوان کون ہے؟

نوجوان نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیسلا کے بانی سے براہ راست میسجز کے ذریعے بات چیت کیا کرتا ہے۔
شائع 18 مارچ 2022 10:49am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی تاجر اور دنیا کے امیر ترین شخص ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کے ساتھ باقاعدگی سے باتیں کرنے کا دعوٰی 23 سالہ نوجوان نے کیا ہے۔

بھارتی شہر پونے میں مقیم پرانے پاتھول نامی نواجوان نے سنہ 2018 میں پہلی بار ایلون مسک اس وقت بات چیت کی جب وہ سوشل میڈیا پرایلون مسک کا دفاع کر رہا تھا۔

اسی اثنا میں امریکی تاجر مسک اپنے فالورز کے ٹوئٹس کا باقاعدگی سے جواب دیتے ہیں تاہم بھارتی نوجوان نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیسلا کے بانی سے براہ راست میسجز کے ذریعے مختلف چیزوں جیسے تکینکی مسائل یا پھر سیاروں کے بارے میں بات چیت کیا کرتے ہیں۔

بھارتی نوجوان پاتھول پیشے سے سافٹ ویئر پروفیشنل ہے جبکہ وہ مسک کا بہت بڑا مداح ہونے کے ساتھ ہی انہیں اپنا رول ماڈل مانتا ہے۔

علاوہ ازیں رپورٹس میں بتایا کہ 2018 میں ایلون مسک نے پاتھول کے ٹوئٹ کا جواب دیا تھا، جس کے بعد دونوں کے درمیان بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا تھا، تاہم اب ٹوئٹر پر ایک دوسرے کو جوابات دیتے رہتے ہیں۔

بھارتی نوجوان نے مزید بتایا کہ ہماری میسجز پر بات چیت شروع ہوئی جبکہ نوجوان نے انہیں کچھ دلچسپ تکنیکی چیزیں ٹوئٹ کرتا تھا اور پھر وہ اس کا جواب دیتے تھے، مجھے لگتا ہے کہ انہیں میری ٹوئٹس دلچسپ لگتی ہیں۔

Elon Musk

scientist