Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاتون مداح نے بابر اعظم سے کون سی خواہش کا اظہار کردیا؟

کراچی :پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی مداح نے ان سے شادی کرنے...
شائع 18 مارچ 2022 09:20am

کراچی :پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی مداح نے ان سے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

مداح اپنے پسندیدہ کرکٹرز سے پیار کا اظہار کھل کر کرتے ہیں لیکن کبھی کبھار تو ایسے مداح بھی سامنے آتے ہیں جو اپنی مضحکہ خیز خواہشات بتا دیتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک لڑکی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے اپنی محبت کا اظہار کرتی نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو میں خاتون کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ میری بابر اعظم سے ملاقات کروادیں، ان تک میری یہ آواز پہنچادیں۔

جب وہاں موجود ایک شخص نے سوال کیا کہ آپ بابر اعظم سے ملاقات کرکے کیا کریں گی تو اس نے جواب دیا ’شادی‘۔

خیال رہے کہ کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کخلااف پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ریکارڈ ساز بیٹنگ کرکے قومی ٹیم کو شکست سے بچالیا تھا۔

بابر اعظم نے 196 رنز کی تاریخی اننگز کھیل کر مداحوں کے دل جیت لئے تھے۔

karachi

test match

Baber Azam

PAK VS AUS